https://technologyhealthissue.blogspot.com/
عالمی وباوں (Pandemic) کی مختصر تاریخ
عالمی وبا(Pandemic) ایسے مرض کو کہاجاتا ہے جو وسیع علاقے، براعظم یا پوری دنیا میں پھیل جاے۔ اسی لیے اقوام متحدہ نے کرونا (Covid-19) کو ایک عالمی وبا قرار دیا۔ اگر ہم کرہ ارض پر نمودار ہونے والی عالمی وباوں پر نظر ڈالیں تو بڑی بڑی وباوں کی مختصر تاریخ اس طرح ہے:
165-180ء: طاعون جالینوس (Plague of Galen/Astonian Plague)، یہ وبا چیچک یا خسرہ تھی جو سلطنت روم سے پھیلی اور تقریبا پچاس لاکھ (5M) لوگ ہلاک ہوے۔
541-542ء:عظیم طاعون روم (Justinian plague)، یہ بیکٹیریا کی وبا سلطنت روم اور یورپ سے پھیلی اور تقریبا تین سے پانچ کروڑ (50M) لوگ ہلاک ہوے.
1347-1351ء: کالی موت یا عظیم طاعون (Bubanic Plgue/Black Death)، لمفیاتی نظام کو تباہ کر نے والی زکام کی طرح کی یہ وبا یورپ اور ایشیا میں کالے چوہوں سے پھیلی اور پوری دنیا میں تقریبا بیس کروڑ (200M) لوگ ہلاک ہوے۔
1520ء: چیچک (Small Pox)، خسرہ سے ملتی جلتی یہ وبا میکسیکو اور امریکہ سے شروع ہو کر دنیا میں پھیلی اور تقریبا ساڑھے پانچ کروڑ (56M) لوگ ہلاک ہوے۔
1600ء: عظیم طاعون لندن (Great Plague London)، یہ وبا چوہوں اور پسوں کے زریعے لندن سے شروع ہو کر انگلینڈ اور دنیا کے کچھ حصوں میں پھیلی اور تقریبا تیس لاکھ (3M) لوگ ہلاک ہوے۔ اس وبا میں لندن کی چوتھائی آبادی ہلاک ہوئی۔
1813-1923ء: ہیضہ (Cholera)، یہ وبا انڈیا کلکتہ سے شروع ہوئی اور روس، یورپ، چین سے ہوتی ہوئی دنیا میں پھیلی۔ مجموعی طور پر اس وبا نے پانچ حملے کیے اور تقریبا چار کروڑ (40M) لوگ ہلاک ہوے۔ اس وبا میں انڈیا (موجودہ انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش ) سب سے زیادہ متاثر ہوا اور ہمارے بزرگوں نے اس وبا کا ذکر کیا ہے۔
1981ء سے آج تک: ایڈز (HIV/AIDS)، یہ وبا 1981 میں پہلی دفعہ امریکہ میں رپورٹ ہوئی اور آج تک مجموعی طور پر تقریبا ساڑھے تین کروڑ (35M) لوگ ہلاک ہوے۔
2019ء سے آج تک: کرونا (COVID 19)، یہ وبا دسمبر 2019 میں پہلی دفعہ چین میں رپورٹ ہوئی اور آج تک دنیا کے مجموعی طور پر 200 سے زاہد ممالک میں پھیل چکی ہے۔
عالمی وبائیں اس سے پہلے بھی حملہ آور ہوتی رہی ہیں۔ اس لیے بہت زیادہ شکوک و شبہات، الزام تراشی اور خوف و حراس پھیلانے کے بجاے اللہ کے حضور سچی توبہ کی جاے، احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور صحت و صفائی کا خیال رکھا جاے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنا فضل وکرم فرماے اور تمام انسانیت کو محفوظ فرماے۔
حوالہ جات: CDC, WHO, BBC, Visual Capitalist
Health and Technology is the first truly cross-disciplinary journal on issues related to health technologies addressing all professions relating to health, Health technology is World Health Organization as the "application of organized knowledge and skills in the form of devices, medicines, vaccines, procedures and systems developed to solve a health problem and improve quality of lives"new techniques,videos,clips,recent researches on health and technology.
Pandemic history
Labels:
Pandemic history
A.O.A I am a student and i want to seek and spread the knowledge all around the world and wants your corporation and sympathy. no one in this world is perfect except PROPHET MUHAMMAD(PBUH). i wants to learn from you all of people.And is hope that all of u corporate with me in sense of improving knowledge about the world glory..
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Featured Post
COVID-19 CONTROLLED BY MOBILE TECHNOLOGY RECENT RESEARCH
https://technologyhealthissue.blogspot.com/ COVID-19 CONTROLLED BY MOBILE TECHNOLOGY RECENT RESEARCH . The exponentially increasing numb...
-
The Future Consequences of the Coronavirus Pandemic Introduction: The coronavirus pandemic has had a profound impact on the world, causing...
-
https://technologyhealthissue.blogspot.com/ What is genetic engineering? · Genetic engineering, sometimes called g...
-
https://technologyhealthissue.blogspot.com/ COVID-19 CONTROLLED BY MOBILE TECHNOLOGY RECENT RESEARCH . The exponentially increasing numb...
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box And your heartly welcome to page health and technology